Mr. Qari Muhammad Jahangeer |International Award Winner Scholar / Qari |Face Of Balochistan | Balochistan Stars

|Mr. Qari Muhammad Jahangeer |International Award Winner Scholar / Qari |Face Of Balochistan | Balochistan Stars

Qari_Muhammad_Jahangeer_Balochistan_Stars_Interview_Face_of_Balochistan
Qari_Muhammad_Jahangeer_Balochistan_Stars_Interview_Face_of_Balochistan

|Mr. Qari Muhammad Jahangeer |International Award Winner Scholar / Qari |Face Of Balochistan | Balochistan Stars

Mr. Qari Muhammad Jahangeer is a renown well known International Scholar belongs from the rich soil and capital of the province Quetta, Balochistan has won different medals and awards on international level some of the famous names are Russia , Turkey Iran and many more , also has an honor of teaching the Holy Quran in different countries

for complete story of Mr. Qari Muhammad Jahangeer click on the video link below

قاری محمد جہانگیر صاحب کی بلوچستان سٹار کو خصوصی انٹرویو!
تحریر= بسم اللّٰہ کاکڑ
قاری محمد جہانگیر صاحب کویٹہ میں رہائش پذیر ہے ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور بعد میں بلوچستان یونیورسٹی سے منسلک ہوئے جبکہ ایم اے عربی جامعہ بنوریہ کراچی سے حاصل کی ہے قاری محمد ابراھیم کاسی اس کے اتالیق خاص ہے ۔
بچپن ہی سے مذہبی اور دینی رجحان کے حامل رہے مگر والد صاحب نے ابتدا میں سکول میں داخل کروایا کیونکہ والد صاحب قرآن مجید کو سنبھالنے اور عالم با عمل نہ بننے کی وجہ سے مخالف رہے تھے مگر قاری صاحب نے کچھ مصائب کے بعد دو سال کی مدت میں قرآن مجید حفظ کیا اور بعد میں 8سالہ افتح کورس کامیابی سے مکمل کیا ۔
طالبعلمی ہی سے قرائت کا شوق تھا پہلی دفعہ مدرسے اور سکول کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا تھا جس میں قاری صاحب نے پورے مدرسے کو ٹاپ کیا تھا اس کے بعد اساتذہ نے مزید جاری رکھنے پر اصرار کیا تھا اس طرح قاری صاحب بے شمار بین الملکی مقابلوں میں کبھی پہلی جبکہ کبھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے رہے ۔ مئی 2022 کو انہیں پورے ملک سے بین الاقوامی مقابلے کیلئے پاکستان سے منتخب کیا جس کے بعد وہ ترکی اور ترکی سے پھر روس گئے وہاں کی مدرسوں میں نہ صرف تلاوت کی بلکہ پاکستان کے واحد نمائندے کی حیثیت سے وہاں پر رہیں ۔
ترکی میں اس کے بعد آئیندہ ہر دو سال بعد یہ مقابلہ منعقد ہوگا جس کے بارے میں وہ طالبعلموں سے مسلسل مشق مقامات القرآن اور تجوید پر کام کرنے پر زور دیتے ہیں قاری صاحب نے اپنی زندگی دین کی پھیلانے کی خاطر وقف کی ہے جس میں وہ ملکی اور بین الاقوامی طلباء کو آن لائن ٹیوشن بھی پڑھاتے ہیں جس کے لیے انہوں “قاری محمد جہانگیر کاکڑ” کے نام سے یوٹیوب چینل بھی بنایا ہے ان مقابلوں میں شمولیت کے متعلق وہ طریقہ کار بتاتے ہے کہ آئن اپلائی کرنے کے بعد قرآن مجید کے کچھ مخصوص رکوع میں سے کچھ ویڈیو کلپ ای میل کرنے کے بعد اس کا قرعہ نکلتا ہے ۔
وہ مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس میں ہر محنتی اور قابل طالبعلم کامیاب ہوسکتاہے بس اسے صرف اپنا شخصی مینٹور لازمی منتخب کرنا ہے تاکہ وہ ان مقابلوں کیلئے زیادہ تیار ہوسکیں ۔یاد رہے قاری محمد جہانگیر صاحب قطر مقابلے کیلئے بھی نامزد ہوچکے ہیں اس سے قبل 2019 اور 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے وہ ایران اور ترکی کے بین الاقوامی مقابلوں میں آن لائن شرکت کرکے پوزیشن حاصل کرچکے ہیں قاری صاحب سوشل میڈیا کی استمعال پر بھی زور دیتے ہیں ۔