Dr. Tahir Khan Barech | TV Host | Social Activist | Founder Ujala Welfare | Balochistan Stars
Dr Tahir Khan Barech is well known Host, he has an honor and experience of more then 10 years in Television and Stage Hosting, Dr. Barech mostly programs are in Pashto language and he mostly focuses on health programs to aware the families and people of far and flung areas of Balochistan about his basic health issues and awareness, Dr Barech has also won many awards in his field.
For complete interview of Dr. Tahir Khan Barech click on the video down below
:بلوچستان سٹار کو ڈاکٹر طاہر بڑیچ کا خصوصی انٹرویو:
بسم اللّٰہ کاکڑ
ڈاکٹر طاہر بڑیچ صاحب کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے انہوں نے میٹرک کوئٹہ جبکہ انٹر کا امتحان انٹر موسیٰ کالج سے پاس کیا اس کے بعد اپنی گریجویشن پولیٹیکل سائنس بلوچستان یونیورسٹی سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا ۔ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر کے مختلف کورسز بھی کیں شروع ہی سے بلوچستان کے مسائل کو دیکھ کر پریشان ہوتے تھے ۔
پی ٹی وی بولان اور پی ٹی وی سے 2006 سے لیکر آج تک منسلک رہے ہے ڈاکٹر صاحب کا پروگرام 62 ممالک میں براہِ راست دیکھایا جاتا ہے اس کا یہی ایک خواہش ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو اپنی استعداد کے مطابق کم کر سکوں اور غریب لوگوں کی چہروں پر خوشیاں دیکھ سکوں ۔
سوشل فیلڈ میں آنے اور ایکٹیوسٹ بننے کا خواہش شروع ہی سے تھا اپنی پروگرام میں ڈاکٹر صاحب بلوچستان کے متعلق تعلیم اور صحت کے شعبوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور ان کا ایک یوٹیوب چینل “اجالا ویلفیئر پروگرام”کے نام سے بھی ہے اس چینل کے ذریعے مختلف ڈاکٹروں کی تجربات اور مفید مشورے عوام تک پہنچانے میں تاحال مگن ہے ۔
ڈاکٹر صاحب نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اجالا ویلفیئر آرگنائزیشن بھی بنایا ہے جہاں وہ بلوچستان کے غریب بچوں کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کرتے ہیں اب تک اس تنظیم کے توسط سے سینکڑوں مستحق طالبعلموں میں یونیفارم اور جوتے سمیت دیگر ضروری چیزیں دے چکے ہیں۔وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے معتبرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے اور دیگر تنظیموں کے ساتھ اجالا ویلفیئر آرگنائزیشن کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ای کامرس،ایمازون اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بہت زور دیتے ہے کہ نوجوان تعلیم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد
حصول روزگار کے لیے صرف سرکاری جاب کی طرف نہ دیکھیں بلکہ اپنی فنی مہارت سے اپنی حصول روزگار خود منتخب کریں۔
ڈاکٹر صاحب سوشل میڈیا کی مثبت استعمال پر زیادہ زور دیتے ہیں کہ نوجوان طبقے کے زندگی میں سوشل میڈیا کا کردار بہت حد تک سرایت کر چکا ہے تو اس کا واحد حل اس کی مثبت اور معنی خیز استعمال ہے ۔واضح رہیں ڈاکٹر صاحب اس سے پہلے بہت سے ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں